Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    ڈی آر کانگو ایبولا کے کیسز سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے 10,000 ہیں۔

    اکتوبر 28, 2026

    یو اے ای کے صدر نے ستمبر کے واقعے سے فلائی دبئی کے عملے کا استقبال کیا۔

    اکتوبر 28, 2026

    ایران جنگ سے افریقہ کی خوراک کی سلامتی کو خطرہ، تجارتی حکام نے خبردار کیا ہے۔

    اکتوبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Subh-e-AzadiSubh-e-Azadi
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Subh-e-AzadiSubh-e-Azadi
    گھر » یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے
    PR Newswire

    یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے

    جون 5, 2023
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    واشنگٹن، 5 جون، 2023 /PRNewswire/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) نے 2023 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پُروقار سالانہ ایوارڈ سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی باہمت خواتین کو بطور اعزاز دیا جاتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔

    بے شمار خواتین اپنے معاشروں میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں اور انصاف، سلامتی اور شمولیت کی سرکردہ تحریکوں کی قیادت کرتی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر ان کی کاوشیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ USIP ان خواتین کی حمایت جاری رکھنے اور تبدیلی اور امن میں ان کے کردار کے اثرات کو تسلیم کرنے اور ان کی کاوشوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    نامزدگیوں کی مدت 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ USIP دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی خواتین کی شناخت اور اعزاز میں حصہ لیں جنہوں نے قیام امن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ سال کے آخر میں USIP کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایوارڈ یافتہ خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں نقد انعام دیا جائے گا۔

    USIP ایسی خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنہوں نے قیام امن کے لیے کام کیا ہے مگر پہلے انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

    نامزدگیوں کا جائزہ ایوارڈ کے معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا، بشمول: نامزد کردہ خاتون کی امن کے ساتھ وابستگی، اس کی غیر معمولی قیادت، قیام امن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی شاندار مشق اور اس کے کام کے اثرات۔ 2023 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے اور یہ صنفی اور امن سازی کے معاملات پر USIP کو مشورے دیتا ہے۔

    ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے سابقہ وصول کنندگان میں کولمبیا کی ماریہ یوجینیا موسکیرا ریاسکوس، کینیا کی جوزفین ایکیرو اور جنوبی سوڈان کی ریٹا لوپیڈیہ شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک USIP نے 24 خواتین کو ایوارڈ کے لیے مستحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امن کی داعی کسی بھی خاتون کو نامزد کرنے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace

    USIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about

    لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg 

    متعلقہ پوسٹس

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026

    سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے بڑی AppliedEdu کی آسیان رینکنگ میں سرفہرست ہیں

    اکتوبر 21, 2026

    وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ ازبکستان 2026 کا آغاز

    اکتوبر 19, 2026

    دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا — Make It Yours کے ساتھ

    اکتوبر 16, 2026

    3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری مل گئی

    اکتوبر 14, 2026

    D Prime نے #DooTrader انٹرنیشنل کپ 26/27 USD 1M تجارتی مقابلے کے لیے ڈیلی ROI PK فیچر کا آغاز کیا

    اکتوبر 9, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    صحت

    ڈی آر کانگو ایبولا کے کیسز سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے 10,000 ہیں۔

    اکتوبر 28, 2026

    کنشاسا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو / AfricaWire.IO / – ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایبولا…

    یو اے ای کے صدر نے ستمبر کے واقعے سے فلائی دبئی کے عملے کا استقبال کیا۔

    اکتوبر 28, 2026

    ایران جنگ سے افریقہ کی خوراک کی سلامتی کو خطرہ، تجارتی حکام نے خبردار کیا ہے۔

    اکتوبر 27, 2026

    مائیکروسافٹ تقریباً 60,000 ملازمین کو رضاکارانہ خریداری کی پیشکش کرتا ہے۔

    اکتوبر 27, 2026

    زمبیزی ریجن میں جنوری سے اب تک ملیریا کے 33,944 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    اکتوبر 26, 2026

    Q2 میں جنوبی کوریا سرپلس جرمنی اور جاپان کے مشترکہ طور پر سرفہرست ہے۔

    اکتوبر 26, 2026

    ڈبلیو ایچ او نے ڈی آر کانگو میں ایبولا کی مضبوط نگرانی کا مطالبہ کیا۔

    اکتوبر 24, 2026

    ہندوستان اور پولینڈ 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر متفق ہیں۔

    اکتوبر 24, 2026
    © 2023 Subh-e-Azadi | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.